شاہ محمود قریشی کی حافظ معین خالد سے  ملاقات، کرونا سے جنگ جیتنے پرمبارکباد

  شاہ محمود قریشی کی حافظ معین خالد سے  ملاقات، کرونا سے جنگ جیتنے پرمبارکباد

  

ملتان ( سٹی رپورٹر)ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین خالد کی رہائشگاہ پر انہیں کرونا سے صحتیابی پر مبارکباد دینے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 آے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی کرونا وبا کے دوران اللّہ کے فضل و کرم سے لوگوں کا صحتمند ہونا بہت خوش آئند ہے لیکن اس کے باوجود بھی احتیاط کرنا ضروری ہے۔ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ایک مرتبہ کرونا سے ٹھیک ہونے کا مطلب احتیاط کرنا چھوڑ دیں یہ موزی مرض خدانخواستہ دوبارہ بھی کسی اور انداز سے حملہ آور ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حافظ معین خالد کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ پی۔ٹی۔آء ضلع ملتان کے صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ بھی موجود تھے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -