لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے حکمت عملی  بنالی، ایم پی اے چوہدری مسعود احمد

  لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے حکمت عملی  بنالی، ایم پی اے چوہدری مسعود احمد

  

لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ ان کی سیاست کا مقصد و محور علاقہ اور عوام کی ترقی ہے، منفی(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 پراپیگنڈہ انہیں عوامی خدمت سے دور نہیں کر سکتاچک نمبر 45 عباسیہ کلاں تا چک نمبر 45عباسیہ خورد تارکول روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے دوران انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور رکاوٹوں کے باوجود لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹیریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا محاسبہ کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں سرکاری اداروں سے تعاون کریں۔ 

مسعود احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -