حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ، ملک  میں بے روزگاری بڑھ گئی، ملک احمد یار ہنجرا

      حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ، ملک  میں بے روزگاری بڑھ گئی، ملک احمد ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں آٹا(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

، چینی، بجلی، گیس، دوائی، روزگار اور ووٹ چوروں کے خلاف جلسہ ضرور ہوگا،جھوٹی ایف آرز اور نیب کی دھمکیاں انہیں جیلوں سے نہیں ڈرا سکتی،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جب حکومتیں کام نہیں کرتی ہیں تو معیشت بیٹھ جاتی ہے،مسلم لیگ ن نے اپنی زندگیاں جمہوریت کے لیے قربان کیں، آئین کا احترام کیا اورشہری حقوق بحال کیے،موجودہ دورحکومت میں بیروزگاری اورغربت میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے،ساری اپوزیشن احتساب کے دروازے پر کھڑی کی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے 50لاکھ گھر دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا مگرحکومت نے گھر بنائے تو نہیں لیکن گرائے ضرور ہیں،حکومت نے کسی کو نوکری نہیں دی لیکن لوگوں کو بیروزگار کردیا، مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر مقدمات بنائے جارہے ہیں اب سیاسی انتقام کی انتہا نے ان کیلئے جیلوں کا خوف بھی ختم کر دیا ہے۔

ملک احمد یار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -