خاندانی منصوبہ بندی‘ اہداف حاصل نہ  کرنیوالے افسروں کیخلاف ایکشن کی ہدایت

  خاندانی منصوبہ بندی‘ اہداف حاصل نہ  کرنیوالے افسروں کیخلاف ایکشن کی ہدایت

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ بہبودآبادی پروگرام کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے عملی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 اقدامات اٹھائیں حکومت نے بہبودآبادی کے صوبہ بھرکے تمام افسران کوبھی ہدایت کی کہ وہ بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی پرقابوپانے کے لیے بھرپورمحنت سے محکمانہ ذمہ داریاں انجام دیں انہوں نے خبردارکیاکہ اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کامحاسبہ کیاجائے گااورمحنتی سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔

منصوبہ بندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -