ملتان:مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ وارداتیں، شہریوں کولاکھوں روپے کانقصان 

ملتان:مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ وارداتیں، شہریوں کولاکھوں روپے کانقصان 

  

 ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،مال مویشی،موٹرسائیکل ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی  شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادر پور راں کے علاقے ٹاٹے پور حاجی پرویز سے تین مسلح ڈاکو نے روک کرنقدی35ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پل شیدی لعل محمد اعجاز سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی25ہزار چھین (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

لیئے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے امیر آباد محسن رضا سے دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی2ہزار سمیت دیگر سامان لیگئے،تھانہ الپہ کے علاقے عدنان حیدر کے کنٹرول شیڈ سے آٹھ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر 4لاکھ43ہزار چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے لیاقت آباد اویس رضا کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے موضع راجہ پور محمد اشرف کیگھر سے پچاس من گندم، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد طلعت کی موٹرسائیکل، پیر کالونی محمد رفیق کے میرج ہال سے ملزمان جنڈ وڈا وغیرہ نشہ آور مشروب پلاکر نقدی50ہزار سمیت دو رکشہ لوڈر و ٹینٹ سامان، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے رانا اقبال کی موٹرسائیکل، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد اقبال کیگھر سے مویشی مالیت80ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے سردار احمد، محمد اقبال کی موٹرسائیکلیں، قصبہ اول سے محمد شفیع کا موبائل مالیت12ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے ذوالفقار علی کا کاٹن سگریٹ مالیت81ہزار، تھانہ سیتل ماڑیء کے علاقے محمد فیضان کی موٹرسائیکل، چالیس فٹی محمد علی کا موبائل، الپہ کے علاقے موضع بندہ سے احسان کیگھر سے مویشی مالیت2لاکھ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد مجیب کی گاڑی سے ملزمان اعجاز وغیرہ کوئلہ وغیرہ مالیت1کڑوڑ، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے احمد اشفاق کی موٹرسائیکل، الپہ کے علاقے عمران شاہد کیگھر سے ملزمان شاہد اقبال وغیرہ اینٹیں اور دروازے جبکہ جھوک وینس سے محمد طارق کیگھر سے طلائی زیورات سمیت چاندی مالیت6لاکھ28ہزار چوری ہوگئے۔

ڈکیتی وچوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -