وہاڑی:ڈی ایچ کیو ہسپتال، کئی وارڈز میں  پانی سپلائی بند، مریضوں، لواحقین کااحتجاج

      وہاڑی:ڈی ایچ کیو ہسپتال، کئی وارڈز میں  پانی سپلائی بند، مریضوں، ...

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ کی سنگین غفلت سے دو روز سے چلڈرن وارڈ سمیت(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 دیگر وارڈز میں پانی کی فراہمی معطل ہے،وارڈز میں داخل مریضوں کے لواحقین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے  ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں داخل مریضوں کے لواحقین شاہد،عمران،نسیم،شاہدہ،عمر،عدنان و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے چلڈرن وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں پینے کے پانی سمیت واش رومز میں بھی پانی موجود نہیں ہے ہم پینے کیلئے ہسپتال سے باہر جاکر پانی لے کر آتے ہیں جب اس بارے میں ہسپتال انتظامیہ سے بات کی تو بجائے ہمارا مسئلہ حل کرنے کی بجائے الٹا ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث وارڈز کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -