کرم پور: 4ڈاکو خواتین سے زیورات، نقدی  اوردیگر اشیاء لوٹ کرفرار،کارروائی شروع

  کرم پور: 4ڈاکو خواتین سے زیورات، نقدی  اوردیگر اشیاء لوٹ کرفرار،کارروائی ...

  

کرم پور (نامہ نگار) کرم پور کی نواحی بستی پیپلز کالونی میں گذشتہ رات چار نامعلوم ڈاکوؤں اسلحہ کے زو ر پر خواتین(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کو زیرغمال بنا کر زیوارت،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق مشرف ولد احمد یار قوم سلوچر کسی کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا۔رات کے پچھلے پہر چار نامعلوم ڈاکودیوراریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے۔گھر میں موجود عورتوں کو گھر میں یرغمال بنا لیا اور مختلف کمروں میں موجود صندوق سے زیوارت،نقدی،کپڑے اور دیگر اشیاء اٹھا کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ کرم پور نے رپورٹ پر کاروائی شروع کر دی ہے۔

ڈاکو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -