جلال پور:نوجوان پروحشیانہ تشدد، تین افراد  کیخلاف مقدمہ، پولیس کارروائی شروع

جلال پور:نوجوان پروحشیانہ تشدد، تین افراد  کیخلاف مقدمہ، پولیس کارروائی ...

  

ملتان (وقائع نگار) پولیس نے نوجوان کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق صدر جلالپور پولیس کو یاسر نے بتایا کہ گزشتہ روز میں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 اپنے بھائی باسط رسول کے ہمراہ گھر کی بیھٹک میں موجود تھا کہ ملزمان رحیم بخش، غلام شبیر اور شمیر احمد آگئے جو گھر سے میرے بھائی باسط رسول کو اپنے ساتھ لے گئے،رات گئے جب بھائی گھر نہ آیا تو کال کی تو نمبر بند جارہاتھا تشویش لاحق ہونے پر دیگر افراد کے ہمراہ ڈھونڈنے کے لئے نکلے تو ملزم رحیم بخش کے گھر سے میرے بھائی کی چیخ و پکار کی آوازیں سن کر اندر داخل ہوئے تو دیکھاکہ ملزمان رحیم بخش، مسلح بلیڈ آہنی، غلام شبیر مسلح ٹوکہ اور شمیر احمد مسلح چھری بھائی کو قتل کرنے کی نیت سے مضروب کررہے تھے میں نے جب ملزمان سے بھائی چھڑوانے کی کوشش پر ملزمان نے اسلحہ تان لیا اور میرے بھائی کو زبردستی پکڑ کر تیزدار آلہ سے کردیا جو خون میں لت پت ہوکر بے ہوش ہوگیااور ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،اپنے بھائی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروایا گیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -