خانیوال: غیر قانونی میڈیکل سٹورز، عطائیوں   کیخلاف آپریشن تیز، متعدد کلینک بھی سیل

خانیوال: غیر قانونی میڈیکل سٹورز، عطائیوں   کیخلاف آپریشن تیز، متعدد کلینک ...

  

خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار،بیورونیوز) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ضلع بھر میں غیر قاانونی میڈیکل سٹورز اور عطائیوں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں - سرائے سدھو کے علاقہ میں سینئیر میڈیکل آفیسر محمد وسیم نے الشفاء کلینک کے نام سے قائم عطائی کا موت گھر سیل کرکے کیس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوادیا عطائی اکرم کلینک بنا کر سی سیکشن کرکے خواتین کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف تھا کلینک پر کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر بھی موجود نہ تھاکبیروالا تحصیل میں ہی ایک کارروائی کے دوران ایک غیر قانونی میڈکل سٹور بھی پکڑ لیا گیا فیصل میڈیکل سٹور پر قصور نامی شخص ممنوعہ ادویات کی فروخت کیساتھ کلینک بناکر انسانی زندگیوں سے کھیل رہا تھا میڈیکل سٹور کو سیل کرکے مالک کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو کارروائیوں کا سلسلہ بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کے ان دشمنوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

 ظہیر عباس شیرازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -