ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2افراد  زخمی‘ملزم موٹرسائیکل چھین کرفرار

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2افراد  زخمی‘ملزم موٹرسائیکل چھین کرفرار

  

قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان)تھانہ صدر کے علاقہ پل کلیری پر ڈاکووں نے صبح سویرے دھاوابول دیا2 ہنڈا موٹرسائیکل چھین لیے،مزاحمت پر فائرنگ سے 2 شہری شدید(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کلیری میں صبح سویرے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور دو موٹر سائیکل چھین لیے جس علاقہ مکینوں نے اپنی مد د آپ کے تحت ڈاکوؤں کاپیچھا کیا گھیرے میں لیا جس کے بعد ڈاکوؤں اندھا دھند فائرنگ  کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے اکبر کلیری اور اس کابھائی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹراما سینٹر ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیاگیاواضح رہے اس سے قبل بھی تھانہ صدر کے علاقہ میں بد امنی عروج پر ہے ہر روز کھلے عام وارداتیں ہوتی ہیں لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ کلیری،گجوجی اور فیکٹری روڈ پر ڈولفن فورس تعینات کرے تاکہ علاقہ کا امن بحال ہو سکے اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -