خاتون قتل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 7افراد جاں بحق 

  خاتون قتل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 7افراد جاں بحق 

  

 ملتان،لودھراں، راجن پور، ٹھٹھہ صادق آباد، رحیم یارخان، کرم پور، حاصل پور،وہاڑی (وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)مظفر آباد کے علاقے ٹرین کی ٹکر سے42سالہ شخص دم توڑ گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شیر شاہ کا رہائشی محمد حنیف ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ زکریا ایکسپریس جو کراچی سے ملتان آرہی تھی کہ اس کی زد میں آگیا اور شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر محمد حنیف کی نعش قبضے میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔وین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق دنیا پور کے قریب 51 ڈبلیو بی پر وین کی ٹکر لگنے سے 345wb کا رہائشی قاسم موقع پر جاں بحق ہوگیا اور عرفان 21سالہ زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ون ون ٹو نے  ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال دنیا پور  منتقل کردیا ہے۔ راجن پور کے نواحی علاقے کوٹلہ شیر محمد میں مسلح افراد نے فائر نگ کرکے 24سالہ خاتون کوقتل کردیاہے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی قتل کایہ واقعہ تھا نہ فاضل پور کی حدود میں پیش آیا ہے ملزم علی رضا گوپانگ نے اسلحہ سے فائر نگ کر کے رفعت بی بی کو قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا نہ فاضل پور نے کاروائی شروع کردی ہے۔گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا، نماز جنازہ ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 118 دس آر کے رہائشی محنت کش محمد ارشد واہلہ کا تین سالہ بیٹا محمد شان گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ کھیلتے ہوئے پاں پھسل جانے سے تین سالہ محمدشان نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا، متوفی بچے کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے۔تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، کار نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا، دو جاں بحق ہوگئے ہیں،  پہلا حادثہ بستی ٹانوری کے رہائشی 28 سالہ عبدالرشید کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل نمبری RNL 3424 پر ولہار جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سامنے جانیوالی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 28 سالہ عبدالرشید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا واقعہ عثمان پارک کے رہائشی 25 سالہ نور حسن کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پر صادق آباد سے رحیم یارخان آرہا تھا کہ اقراپیٹرولیم ایئرپورٹ روڈ کے نزدیک سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 25 سالہ نورحسن زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔سلام آباد سے میلسی جانے والی اے سی کوچ  بس کلر کہار کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ کرم پور کا رہائشی جاں بحق ہوگیاکرم پور،میلسی کی متعدد سواریاں زخمی ہوئیں۔ اسلام آباد سے میلسی جانے والی اے سی کوچ بس کلر کہار کے قریب سامنے جانے والی بس سے ٹکرا کر قلہ بازیاں کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی جس سے بس ڈرائیور اور کرم پور کا رہائشی شخص جاں بحق اور کرم پور میلسی کی متعدد سواریاں اور دیگر سواریاں شدید زخمی ہو گئیں۔جنہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد ے کر اپنے اپنے گھروں میں روانہ کر دیا گیا۔جبکہ ان کے موبائل اور دیگر قیمتی سامان وقوعہ کی جگہ سے غائب ہو گئے۔حاصل پور میں چھونا والا روڈ پر چک تریسٹھ فتح موڑ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل سوار سیل مین شوکت عباسی موقع پرہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملتان روڈ اڈا چکڑالہ کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی ریسکیو ترجمان محمد عظیم جٹ کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں 8افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7افراد کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر روانہ کردیا جبکہ ایک شدید زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -