وزارت پٹرولیم‘غلط منصوبہ بندی سے 122ارب روپے کانقصان 

  وزارت پٹرولیم‘غلط منصوبہ بندی سے 122ارب روپے کانقصان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وزارت پٹرولیم میں غلط منصوبہ بندی سے 122ارب روپے کا نقصان تشویشناک ہے۔ اس حوالے سے فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران سے ایک ایک پائی وصول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر سے ہونے والے فیصلوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ جو کہ حکمرانوں کی نااہلی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کا منہ بولتاثبوت ہے۔ 2018سے 2020تک تین سالوں میں ایل این جی ٹرمینل کو پورا استعمال نہیں کیا گیا جس سے ماہرین معیشت 125ارب روپے کے مزیدنقصان کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں۔ دونوں نے ہی مواقعے ملنے پر عوام کو لوٹا ہے۔ ملک میں صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ایسی جماعت ہے جو 22کروڑ عوام کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں کی بدولت ملک میں امیر اور غریب کے درمیان تفریق تیزی سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔ عالمی ادارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ عوام سطح غربت سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ 2020کے اختتام تک چار لاکھ سے زائد افراد سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس کمپنیوں کا گردشی قرضہ 192ارب ہوگیا ہے جس سے بجلی مہنگی کرنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ لی ہے۔ انہیں عوامی مشکلات سے کوئی غرض نہیں۔
ذیشان اختر