گرفتاریاں، مقدمے، پی ڈی ایم رہنماؤں، کارکنوں کاشہرشہر احتجاج

      گرفتاریاں، مقدمے، پی ڈی ایم رہنماؤں، کارکنوں کاشہرشہر احتجاج

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام لیگی رہنماؤں و کارکنوں پر درج مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف چوک کمہارانوالہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے دوران لیگی(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 رہنماؤں و کارکنوں سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں پر درج مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی احتجاجی مظاہرے کی قیادت یونین کونسل9کے سابق وائس چیئرمین شیخ ندیم اکبر، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن فری، پی پی 11کے سابق وائس چیئرمین چوہدری اسلم ہمایوں نے کی جبکہ اس موقع  پر لیگی رہنماؤں سلطانہ شاہین، شاہین شفیق، ثروت خان، فہمیدہ چوہان، ندیم سپل، رفیق کریمی کے علاوہ دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے نہ مقدمات سے ڈرنے والے ہیں نہ ہی گرفتاریوں سے لیکن وہ دن دور نہیں جب نااہل نیازی حکومت کا خاتمہ ہو گا اور انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا جو جمہوری حکومت کے نام پر آمریت سے بھی بدتر انداز میں صلیبی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لاہور کے جلسہ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔پی ڈی ایم سٹی وضلع ملتان کے زیر اہتمام جامعہ قاسم العلوم کے باہرملتان جلسہ کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جمعیت علمائاسلام ضلع ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی نے کی اس موقع پر،شیخ طارق رشید،قاری طٰسین،زاہد مقصود،منیر لنگاہ،ملک انور،شاہد خان،میاں جمشید،عبدالرحمن فری،اختر عالم قریشی،جلیل خا ن بابر، قاری محمد یسین سمیت دیگر نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ عمرانی حکومت جلد اپنے انتقام کو پہنچنے والی ہے حکومت کی گھبراہت اور بوکھلاہٹ نے ثابت کر دیاہے حکمرانوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں انہوں نے کہاہے ملتان جلسہ کے دوران پی ڈی ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ہم حکمرانوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگر جلد سے جلد پی ڈی ایم کے کارکنوں کیخلاف درج کیے گئے مقدمات ختم کیے جائیں ورنہ پی ڈی ایم ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائے گی۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما شیخ طارق رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اور کارکنان متحد ہیں 13دسمبر کو لاہور میں تاریخ ساز جلسہ ہوگاجوکہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کرسیوں پر پابندی لگائیں ان کے لئے دریاں ہم بچھائیں گے ملتان کے کامیاب جلسہ کے بعد لاہور کا جلسہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے غاصب حکمرانوں کا جلد تختہ کرے گا جنہوں نے غریب عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب میں کیا جس میں ملک انور علی، شاہد محمود خان، بلال بٹ، شیخ اطہر ممتاز، سلطانہ شاہین، شاہین شفیق، شیخ ندیم اکبر، شاہد مختار لودھی، ضرار خان، ثروت خان، اختر عالم قریشی، عبد الرحمن فری، اسلم ڈوگر، افشین بٹ، رسالت شیروانی، ندیم سپل ودیگر نے بھی خطاب کیا شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ 13دسمبرلاہور کا تاریخی جلسہ ہو گا جس میں پی ڈی ایم بھرپور شرکت کرے گی اور ملتان سے (ن) لیگ کے رہنماؤں کی قیادت میں کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ روانہ ہو گا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور یوٹیلیٹی بلز سمیت سبزیوں، آٹا،چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے غریب قوم کو فاقوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے لیکن (ن) لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور عوام کے حقوق کے لئے جیل کی سلاخوں میں بھی جانے سے گریز نہیں کرے گی پہلے بھی عوام کے حقوق کے لئے قربانیاں دیں آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

گرفتاریاں 

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام بہاولپورکی جانب سے جے یو آئی کے کارکنوں کی بے جا گرفتاریوں،مہنگائی،بے روز گاری،معاشی عدم استحکام کیخلاف چوک ختم نبوت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

مظاہرے کی قیادت ضلعی امیر قاری غلام یاسین صدیقی،ضلعی  قاری سیف الرحمن راشدی،ضلعی سٹی امیر قاری غلام مصطفی شاہد،امیر خیر پور ٹامیوالی مولانا صدیق طارق نے کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ  موجودہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے کارندوں کو پاکستان میں بٹھا کر معیشت کا بیڑہ غرق کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خارجہ محاذ پر بھی ہم ناکام ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج عرب امارات سمیت سعودی عرب، ایران ودیگر ممالک ہم سے منہ موڑ چکے ہیں دنیا میں ہم تنہا ہو کر رہ گئے ہیں 850دنوں میں نیازی حکومت ایک فلاحی منصوبہ تک نہیں بناسکی، شیخ رشید، اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی وزراء کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل جو سہانے وعدے کئے تھے وہ ان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پی ڈی ایم کے جلسے، جلوس ہوں یا کسی اور جماعت پابندیوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں پی ڈی ایم کے جلسہ پر پابندی لگا کر اورگرفتاریاں کرکے موجودہ حکومت نے غیر آئینی و غیر جمہوری راستہ اختیار کیا گرفتار رہنماؤں و کارکنوں کو رہا کیاجائے اور ان پر درج مقدمات فی الفور خارج کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میری حکومت میں اگر جلسے جلوس ہوئے تو کنٹینر بھی دوں گا اور چائے پانی بھی مگر اس کے برعکس صورتحال قوم کے سامنے آگئی ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مارشل لاء کا دور ہو ہم حکومتی اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ 

رخصتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -