بلاول بھٹو اپنے نانا، والدہ کامشن پوراکررہے ہیں، نیئر عباس بخاری 

  بلاول بھٹو اپنے نانا، والدہ کامشن پوراکررہے ہیں، نیئر عباس بخاری 

  

 اُوچ شریف (نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایات پر 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار نیئر عباس بخاری اسلام آباد میں اپنی اقامت گاہ پر دربار حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری ؒکے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری المعروف چن سائیں سے گفتگو کے دوران کیا سابق چیئرمین سینٹ سید نیئربخاری چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے گلگت     (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

بلتستان کے حالیہ الیکشن میں زور دار انتخابی مہم چلائی مگر ایک بار پھر دھاندلی کے ذریعے اپنے پسندیدہ اُمید واروں کو کامیاب کرایا گیااور اب آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی موجودہ حکمران یہی طرز عمل اختیار کریں گے سید نیئر بخاری نے کہا تبدیلی سرکار اب داخلہ اور خارجہ محازوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریات اور ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے مگر موجودہ حکمران سکون کی بانسری بجا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی گمشدہ حقوق کی بازیابی کیلئے اپنا مشن جاری و ساری رکھے گی واحد جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے اور اپنے نانا ذولفقار علی بھٹو شہید اور والدہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آ گے بڑھائیں گے اس موقع پرمخدوم زادہ سید ساجن منور بخاری،ولی عہد دربار چن پیر پاک پتن سید فخر عباس گیلانی بھی ہمراہ تھے۔

نئیر عباس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -