سینئر سیاست دان عبدالحئی بلوچ کا رحیم یارخان کادورہ

  سینئر سیاست دان عبدالحئی بلوچ کا رحیم یارخان کادورہ

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) سابق وزیر و سینئر سیاستدان عبدالحئی بلوچ نے رحیم یار خان دورہ کے دوران سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی محرومیوں کی خلاف انہوں نے ہمیشہ آواز بلند کی، حکومت کو چاہیئے کہ تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ حقیقی معنوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو، چوہدری نعیم شفیق نے عبدالحئی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 بلوچ کاآمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی سیاسی جدوجہد کی تعریف کی، چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے صوبوں کو خودمختار بنایااور برابری کی سطح پر لا کھڑا کیاہے تاکہ ملک ترقی کی منازل طے کرے اور پاکستان کا شمار دنیا کے صف اول ممالک میں ہو، اس موقع پر فضل کریم خٹک، ہارون وڑائچ ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

عبدالحئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -