ممبر صوبائی اسمبلی پیر سید علی عباس  کا فاریسٹ پارک میاں چنوں   کادورہ، درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

  ممبر صوبائی اسمبلی پیر سید علی عباس  کا فاریسٹ پارک میاں چنوں   کادورہ، ...

  

 محسن وال(نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون پیر سید علی عباس شاہ نے اپنے قریبی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 ساتھی پیرسید عرفان علی شاہ، رہنما تحریک انصاف حاجی محمد یاسین اور چوہدری علی رضا سندھو کے ہمراہ فاریسٹ پارک پل گھراٹ میاں چنوں کا دورہ کیا،اور پارک کے درپیش مسائل کے حل کیلئے انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد پارک کی تزئین و آرائش اور پارک کی چار دیواری کیلئے گرانٹ منظور کرواؤں گا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں بہتری اور مہنگائی میں کمی آرہی ہیے، وزیراعظم عمران خان عوام کی خوشحال کیلئے محنت اور لگن سے دن رات کام کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،ملک کو لوٹ کر کھانے والوں کو پیسہ واپس کرناہوگا،ملک سے باہر بیٹھے سیاستدان اگر پاکستان کے خیرخواہ ہیں توواپس آئیں اور عوام کا سامنا کریں۔

پیر سید علی عباس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -