مضر صحت گوشت کی خرید وفروخت، ضلع بھر میں بڑے آپریشن کی تیاریاں 

  مضر صحت گوشت کی خرید وفروخت، ضلع بھر میں بڑے آپریشن کی تیاریاں 

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)مضرصحت گوشت کی خریدوفروخت کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔تفصیل کے مطابق ضلع حکومت نے لاغراورمردہ جانوروں کے مضرصحت گوشت کی خریدوفروخت کے خلاف ضلع بھرمیں کریک ڈان کومزیدموثربنانے کے لیے ہدایات جاری کردیں غیرمعیاری اورملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی خریدوفروخت کے خلاف (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کریک ڈان کے لیے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنریاان کے نامزدکردہ ریونیوافسران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہرتحصیل میں ریونیوڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ضلعی ہیلتھ افسر ضلعی افسرلائیوسٹاک وٹرنری افسر ایکسائزانسپکٹر فوڈانسپکٹر بلدیہ  کے متعلقہ نمائندے اورپولیس فورس پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کاسپوکس پرسن متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرہوگا۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -