تالا توڑ واردات، ”پھلن دیوی“ تھانے سے اہلکاروں کو سامان، نقدی لیکر فرار، معاملہ دبانے کا فیصلہ 

        تالا توڑ واردات، ”پھلن دیوی“ تھانے سے اہلکاروں کو سامان، نقدی لیکر ...

  

  ملتان(وقائع نگار)تھانہ نیو ملتان میں انوکھی چوری  ہوئی ہے۔چوری کے شبہ میں گرفتار ہونے والی خاتون  پولیس ملازمین کے صندوقوں کے تالے توڑ کر نقدی سمیت ضروری سامان لے اڑی۔ایس ایچ او نیو ملتان نے بدنامی سے بچنے کیلئے معاملہ دبا دیا۔جبکہ سینئر پولیس افسران بھی خاموش ہوگئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں عوام نے چوری کرتے ہوئے خاتون کو پکڑا۔جسکو 15 کے ذریعے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 نیو ملتان کے منشی شوکت بخاری نے خاتوں چور کو کمیونٹی روم میں بغیر لیڈی پولیس کانسٹیبل کے بیٹھا دیا۔اسی اثنا میں مذکورہ خاتون چور نے رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سریے کے ذریعے تھانیداروں کے بارے میں موجود صندوقوں کے تالے توڑے۔اور وہاں سے نقدی سمیت دیگر ضروری سامان اٹھاکر چلی گئی۔صبح جب تھانیدار اپنے صندوق سے سامان نکالنے کیلئے آئے۔تو دیکھا تالے ٹوٹے پڑے ہیں۔جس پر تھانیداروں نے شور مچایا۔ایس ایچ او نیو ملتان فیضان اطلاع ملتے تھانے آگئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ماتحتوں کی جانب سے چوری ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے معاملہ دبا دیا۔تاکہ بدنامی سے بچا جاسکے۔اس دوران سینئر پولیس افسران کو بھی آگاہ کیا گیا کہ چوری نہیں ہوئی۔پولیس نے خاتون چور کو دوبارہ انکوائری کیلئے بلوا کر ایس ایچ او شاہ رکن عالم کے حوالے کیا۔جنہوں نے بھی خاتون کو  ذہینی توازن درست نہ ہونے کا کہہ کر چھوڑ دیا۔ جبکہ متاثرہ تھانیداروں نے معاملہ بڑھانے کی بجائے  خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔واضح رہے تھانہ شاہ رکن عالم میں کچھ ماہ قبل مردہ حالت میں ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔جس کے بارے میں بھی پولیس کا تاخیر سے پتہ چلا۔

انوکھی چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -