رحیم یارخان: چور، ڈاکو بے لگام، پولیس سردی میں گم، شہری لاوارث 

  رحیم یارخان: چور، ڈاکو بے لگام، پولیس سردی میں گم، شہری لاوارث 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار ہے، مزید11 وارداتوں میں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکلیں لیپ ٹاپ ڈگی فصل کماد سامان کریانہ اور مویشی چرالے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات بستی سراج کی رہائشی عذرا بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان مظہر مجید وغیرہ نے 5 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور گھریلو سامان(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 چرا لیا اور فرار ہوگئے  دوسری واردات شاہ فیصل کالونی کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات جناح ٹا ن کے رہائشی عمران اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان نواز بلوچ وغیرہ نے 55 ہزار روپے کی نقدی اور لیپ ٹاپ چرا لیا چوتھی واردات تتار چاچڑ کے رہائشی بابر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان طاہر عرف طاہری وغیرہ نے 82 ہزار روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا پانچویں واردات اڈا خانپور کے رہائشی محمد جمیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات ٹرسٹ کالونی کے رہائشی زین علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات سخی سرور کالونی کے رہائشی محمد سلیمان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات کوٹلہ ایوب کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان دلشاد وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات مونڈی لاڑ کے رہائشی امیر بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان سجاد وغیرہ نے 30 ہزار روپے مالیت کی ڈگی چرا لی دسویں واردات واحد بخش مہر کے رہائشی امجد کے ساتھ پیش آئی جہاں 9 ملزمان محمد عمر وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کا کماد چرا لیا جبکہ گیارہویں واردات بزنس مین کالونی کے رہائشی محمد رومان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اورفرارہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ  وارداتوں میں مسلح ڈاکو ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی مشکیں باندھ کر ٹریکٹر جبکہ موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فون چھین کر فرارہوگئے، پولیس کوشش کے باوجود بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہوگئی۔ پہلی واردات زمیندار رانا مشتاق احمد کے ڈرائیور وزیر احمد کے ساتھ پیش آئی جو مقامی شوگر ملز میں ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ گنا چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ موہانہ موڑ کوٹ محمود کے نزدیک چار مسلح ڈاکوں نے روک کر مشکیں باندھنے کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا اور ٹریکٹر سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔ دوسری واردات مدینہ ٹان کے رہائشی اسد رشید کے ساتھ پیش آئی جو بازار سے خریداری کے بعد گھر جارہا تھا کہ گھر کے نزدیک گلی میں داخل ہوتے ہی تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر اسد رشید سے اس کا موٹر سائیکل چھین لیا۔ مزاحمت کرنے پر مارپیٹ کی اور فرار ہوگئے۔ تیسری واردات ریلوے کالونی کے شاہزیب کے ساتھ پیش آئی جس سے بھی دو نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ چوتھی واردات دھارے اوٹ کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹر سائیکل نمبری BRO 9037 پر جارہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر 50 ہزار کی نقدی، موٹرسائیکل اور 12ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ جبکہ پانچویں واردات سلطان پور کے رہائشی محمد نوید کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹر سائیکل نمبری 9515 پر شہر سے گھر جارہا تھا کہ پلی سلطان پور کے نزدیک دو نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ متاثرین کی جانب سے پولیس کو دی جانیوالی ان وارداتوں کی اطلاعات کے باوجود پولیس وارداتوں میں ملوث ڈاکوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر پائی جارہی ہے۔
چوروں کاراج