علی پور: نابالغ بچی کا زبردستی نکا ح، تقریب پر چھاپہ، خاتون سمیت 6ملزم گرفتار

علی پور: نابالغ بچی کا زبردستی نکا ح، تقریب پر چھاپہ، خاتون سمیت 6ملزم گرفتار

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ صدر علی پور کے علاقے میں بھائی کے مبینہ جرم میں نابالغ بہن کا زبردستی نکاح کردیا، معصوم بچی کو برآمد کر کے، ونی کا فیصلہ کرنے والی پنچائت کے سرپنچ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیاہے۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ صدر علی پور کے علاقے لڑکی کو اغوا کرجانے کے مبینہ جرم میں پنچائت نے فیصلہ دیا کہ لڑکی(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کو اغوا کر جانے لڑکے کی نابالغ بہن کی شادی زبردستی لڑکی کے رشتہ دار کے ساتھ کردی جائے۔جبکہ ونی کے فیصلے پر عملدرآمد کے تحت اس کے نکاح کی تقریب جاری تھی کہ پولیس کا اطلاع مل گئی، پولیس تھانہ صدر علی پور نے پنچائت کے سر پنچ سمیت 5 ملزمان اور ونی ہو جانے والی لڑکی کی والدہ کو گرفتار کر کے معصوم بچی کو بھی برآمد کرلیا گیا،تھانہ صدر علی پور میں ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 310 اے اور 366 اے کے تحت مقدمہ نمبر 529/20 تھانہ صدر علی پور میں درج کرلیا، ایس ڈی پی او علی پور نے اس تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کی.

نکاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -