پی ٹی آئی رہنما مسز شاہدہ احمد کا میا ں چنوں کادورہ، مشاورتی اجلاس میں شرکت
خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے میاں چنوں کا دورہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف خواتین کی تحصیل وسٹی میاں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
چنوں کی تنظیم سازی کے لیے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پرخواتین ونگ کی ضلعی صدر زاہدہ فاطمہ،جنرل سیکرٹری شمائل شاہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔خواتین ونگ کی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رابعہ عندلیب ایڈووکیٹ نے بریفنگ دی اورخواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔مسزشاہد ہ احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اورقیادت خواتین کوآگے دیکھناچاہتی ہے۔خواتین کو گراس روٹ لیول پر محنت ولگن سے اپنا ورک کرناچاہے اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پی ٹی آئی ونگ خواتین کی عہدیدار مسائل کی نشاندہی کریں انہیں حل کیاجائے گا۔انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے کہاکہ ذخیرہ اندوز اورمافیا نے صورتحال کوبگاڑ رکھاہے۔حکومت مہنگائی،بے روزگار پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی اس بات کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین اور کارکن آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں نیابلدیاتی نظام انتظامی ومالیت حوالے سے مکمل بااختیار ہوگا اورمقامی مسائل مقامی سطح پرحل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جلسے جلوس کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ان جلسوں سے حکومت گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگاعوام کے تعاون سے عمران خان آئندہ بھی وزیراعظم ہونگے۔
شاہدہ احمد