میجر شبیر شریف، میجر محمد اکرم کایوم شہادت  محبان وطن پارٹی کے زیراہتمام دعائیہ تقریب

میجر شبیر شریف، میجر محمد اکرم کایوم شہادت  محبان وطن پارٹی کے زیراہتمام ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان)پاک فوج کے شہد میجر شبیر شریف میجر محمد اکرم 49ویں یومِ شہادت پر، محبان وطن پارٹی کی طرف سے دعائیہ تقریب کا انعقاد، (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

فاتحہ خوانی،میجر شبیر شریف شہید، میجر محمد اکرم شہید کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیل کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں میجر محمد اکرم شہید، میجر شبیر شریف شہید کا 49 واں یوم شہادت منایا گیا،دونوں شہدا کے یوم شہادت کے حوالے سے مرکزی چیرمین محبان وطن پارٹی پاکستان پیر محمد حیات شاہ کھگہ کی طرف سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی، اس موقع پرمیجر محمد اکرم شہید میجر شبیر شریف شہید کی جرت و بہادری کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی،اس موقع پر پیر محمد حیات شاہ کھگہ نے کہاکہ شہدا مسلح افواج ملک وقوم کا فخر اور ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، شہدا پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

میجرشبیر شریف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -