مختلف ایونٹس میں مبینہ کرپشن، متعدد افسروں کی آج پھر طلبی، ٹیم تیار 

  مختلف ایونٹس میں مبینہ کرپشن، متعدد افسروں کی آج پھر طلبی، ٹیم تیار 

  

 ملتان (وقائع نگار)  ملتان  بکر منڈیوں،احساس کفالت پروگرام، کورونا قرنطینہ سینٹرز سمیت دیگر ایونٹس میں مبینہ کرپشن کے معاملے اینٹی کرپشن نے چیف آفیسر محمد شاہد اقبال  سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کو آج طلب کر رکھا ہے سابق کمشنر ملتان ڈویثرن اب اسپیشل سیکرٹری پلاننگ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب شان الحق اور ڈائریکٹر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 ڈوپلمنٹ ملتان وقاص خاکوانی اینٹی کرپشن پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرواچکے ہیں ان کو 30 سوالات پر مبنی ایک سوال نامہ بھی دیا گیا ہے جو 1ہفتے میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے کے جبکہ چیف کارپوریشن آفیسر شاہد اقبال, میٹرو پولیٹن آفیسر فنانس امجد ڈائریکٹر آڈٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان محمد یونس کھوسہ اینٹی کرپشن پیش نہ ہوئے تھے جنہیں آج طلب کر رکھا ہے اور سینئر سب انجینئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان اعجاز ارشد نے بھی اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے تھے ان پر مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پروگرامز کی مد  میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں اور من پسند ٹھیکیداروں کو بغیر ٹیں نڈرز زیادہ ریٹس پر ٹھیکے دینے کا الزام ہے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ملتان کی تحقیقاتی ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -