اوقاف اراضی پرقبضہ،زونل ایڈمنسٹریٹر کاگھیرا تنگ انکوائری شروع 

    اوقاف اراضی پرقبضہ،زونل ایڈمنسٹریٹر کاگھیرا تنگ انکوائری شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(وقائع نگار)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے شاہ شمس دربار کے قریب محکمہ اوقاف کی وگزار کروائی گئی اراضی  پر دوبارہ قبضہ ہونے پر زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف سمیت دیگر افسران کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔جن کو انکوائری کیلئے 19 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔واضح رہے  کچھ عرصہ قبل اینٹی کرپشن ملتان  نے شاہ شمس دربار  کے قریب  محکمہ اوقاف کی 3 کنال 1(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

مرلہ زمین زاہد شمسی سے وگزار کرواکر محکمہ اوقاف کے حوالے کی۔جس پر تقریبا دو ماہ قبل مذکورہ محکمہ سے  ملی بھگت کرکے سابق قابضین کا دوبارہ قبضہ کروا دیا گیا۔ قبضہ کروانے کی شکایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  ملتان نے متعلقہ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو انکوائری کیلئے دفتر بلوایا گیا۔جس نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔جبکہ مبینہ ملوث ہونے کے الزامات پر دیگر۔محکمہ اوقاف کے ملازمین کو بسلسلہ انکوائری 19 دسمبر کو طلب کرلیا ہے