کرونا:ایس او پیز نظرانداز کرنے پربھاری جرمانے، دکانیں سیل کرنیکا فیصلہ 

کرونا:ایس او پیز نظرانداز کرنے پربھاری جرمانے، دکانیں سیل کرنیکا فیصلہ 

  

ملتان،ڈیرہ غازی خان، خانیوال(سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار،بیورو نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ میں  کرونا وائرس  کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید سات دکانیں سیل اور دکان داروں کو  پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کے معائنہ کے دوران کارروائیاں کیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے دکاندار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ادھرحکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے وار بڑھنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا فیصلہ کرلیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس نے اپنی ٹیم کو حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے بھرپور آگاہی اور کمپلائینس مہم چلانے کی ہدایت کردی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران کو12 دسمبر تک مارکیٹس، دکانوں،پارکس،گراؤنڈز، ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی چیکنگ مزید بڑھانے ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ اور دکانوں کو سیل کردیا جائیگا- انہوں نے کہا ہے کہ ہفتہ کے دوران شہریوں میں ماسکس اور ہینڈ سینٹائزرز بھی تقسیم کئے جائینگے میڈیا ٹاکس ذریعے بھی شہریوں کو ایس او پیز بارے آگاہی دی جائیگی- ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال خطرناک ہے عوام حالات کو سمجھیں اس وائرس سے  بچاؤ کا واحد حل ہدایات پر عمل ہے انہوں نے وارن کیا کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں سے اب سختی کیساتھ نمٹا جائیگا-ملتان(سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،سب رجسٹرارمحسن نثارنے  پرائس مجسٹریٹ نعمان عابدکے ہمراہ سمیجہ آباد،وہاڑی چوک اور بدھلہ روڈ پر شاپس، ہوٹلوں اور شادی ہالوں کی انسپکشن کی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3 کاروباری مراکز پر تالا ڈال دیا گیا۔کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز کرنے پر ایک دکان مالک کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔سیل کی گئی دکانوں میں وہاڑی چوک میں واقع ریواڑی بیکری،بدھلہ روڈ پر واقع شاہ جی ہوٹل اور ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور شامل ہیں۔

آغا ظہیر عباس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -