وہوا: پانی بحران حل کرنیکی ہرممکن کوشش کریں گے، لیاقت علی چٹھہ 

  وہوا: پانی بحران حل کرنیکی ہرممکن کوشش کریں گے، لیاقت علی چٹھہ 

  

 وہوا (نمائندہ پاکستان) پینے کے پانی کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے وہوا شہر میں پانی کے بحران کے حل کے لیے تمام  تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے یہ بات سیکرٹری ساتھ پنجاب لیا قت علی چٹھ نے اپنے دورہ وہوا کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی وہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وہوا میں پینے کے پانی کے بحران کے حل کے لیے انجیئنر را  ؤقاسم، ایگزیکٹو انجینئراحسان الحق قمر، ایکسین ملک جواد کلیم، کیمونٹی افسر سعد رسول جعفر اور (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

دیگر افسران کے ہمراہ وھوا پہنچے اور  دفتر ٹان کمیٹی میں ایک میٹنگ کی اس موقع پر یوذر کمیٹی کے چیئرمین سابق ناظم سردار الطاف اقبال کھتران،فیاض الاسلام راجپوت.شمس الرحمان نے شہر میں پانی کی سپلائی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر لیاقت علی چٹھ نے کہا کہ یہ سن کر افسوس ھوا کہ پچاس ہزار کی آبادی والے شہر میں دو دو ماہ پانی نہیں آتا جبکہ پینے کا پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے انہوں نیکہاتمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئیاس مسئلہ کا فوری حل نکالا جا ئیگا اورنامکمل دوٹیوب ویل والی سکیم کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائیگاوھوا پیکیج کے تحت تمام ٹیوب ویل کو سولر سسٹم اور نئے ٹیوب ویل لگاکر شہرمیں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جایئگاانہوں نے تمام افسران کوفوری طورپر جامعہ پلان بنانے کے احکامات بھی دیئے واٹرسپلائی کی موٹر جل جانے پرشہر میں پانی کی فراہمی کے لیئے برقی مو ٹر کی مرمت کے لیئے پچاس ہزاردینے کا بھی اعلان کیا انہوں نیتمام افسران کو اس مسلہ کے حل ہو نے تک وھواشہر میں رابطہ کر کے شہریوں تجاویز لینے اورکھلی کچہری لگانے کا حکم بھی دیاانہوں نے واٹر سپلائی سکیم کے بند ٹیوب ویل کابھی معا ئنہ کیا۔

پینے کے پانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -