ملتان: پوزیشن ہولڈرز اقلیتی طلباء طالبات  میں کیش پرائز تقسیم، تقریب میں مہندر پال  سنگھ‘ شینلا رت اورعہدے داروں کی شرکت  کرسمس کے حوالے سے مبارکباد دیں 

  ملتان: پوزیشن ہولڈرز اقلیتی طلباء طالبات  میں کیش پرائز تقسیم، تقریب میں ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات کے تحت گزشتہ روز رضا ہال ملتان میں پوزیشن ہولڈرز اقلیتی طلبہ و طالبات میں کیش پرائز  تقسیم کرنے کی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ہیومن رائٹس مہندر پال سنگھ،پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سنٹرل صدر اور ایم این اے شنیلا رت،اقلیتی ونگ کے عہدیداروں اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت  پر تعلیمی میدان میں پوزیشن ہولڈرز اقلیتی طلبا و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہیں اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے5 کروڑ روپے رکھے اب آئندہ بجٹ میں اس رقم میں مزید اضافہ کرینگے،اقلیتی طلباء و طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔مینار ٹی ونگ کی سنٹرل صدر اور ایم این اے شنیلا رت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں،ہم انعام کے طور پر انہیں یہ تحائف دے رہے ہیں،طلباء کو ہماری حکومت پر فخر ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت تمام اقلیتیں حکومت کے ساتھ ہیں،ہم سب نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر جانا ہے،ہماریطلباء ملک کے معمار ہیں،وہ بغیر کسی امتیاز کے ملک و قوم کی خدمت کریں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ریاض خان، عبدالقدیر شامی،عبدالرحمان جامی،اقبال عاربی،سرفراز کلیمنٹ،شکنتلہ دیوی اور پی ٹی آئی کے نو منتخب عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کے اقلیتی طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کئے گئے اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مبارکباد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -