بزرگ سیاست دان سردار شیرباز مزاری آبائی  قبرستان میں سپردخاک، نمازجنازہ میں سیاسی،  سماجی، مذہبی شخصیات کی شرکت آخری دیدار  کے وقت رقت آمیز مناظر‘ صدر علوی، بلال بھٹو  وزیراعلیٰ پنجاب کاورثا سے اظہار تعزیت

  بزرگ سیاست دان سردار شیرباز مزاری آبائی  قبرستان میں سپردخاک، نمازجنازہ ...

  

 راجن پور،روجھان (تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستا ن نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کے سربراہ  بزرگ رہنما سردار شیر باز مزاری کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں چیف آف مزاری تمن بزرگ سردار میر بلخ شیر مزاری، سردار ذوالفقار علی کھوسہ،تمن گورچانی، تمن دریشک، تمن لغاری، تمن مزاری سردار شیر باز مزاری کے شیر اعظم مزاری، شیر علی مزاری، بزرگ سردار طارق محمود مزاری  سردار زاہد محمود مزاری  رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری  سردار سلیم جان مزاری، رکن قومی اسمبلی سردار احسان الطاف مزاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری، اعلی افسران سیاسی و مذہبی شخصات عوامی سماجی ڈاکٹرز، وکلا انجیئنرز، ٹیچرز صحافی، تاجران، اور سندھ پنجاب، بلوچستان سے آئے ہوئے اعلی شخصیات اور روجھان کے گرد و نواح سے عمائدین علاقے اور شہریوں کی کثیر تعداد نے نمازے جنازے میں شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی تاکید پر ڈی ایس پی روجھان چوہدری فیاض الحق کی ہدایت پر جنازہ گاہ پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تھے جن میں پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی ریاض احمد خان، پیٹرولنگ پولیس، ریسکیو 1122 روجھان، اسپشل برانچ، سیکورٹی برانچ کے افسران و اہلکاران موجود تھے۔سردار شیر باز مزاری کو اپنے آبائی قبرستان ہندھیرا میں اپنے چھوٹے بھائی سردار شیر جان مزاری کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ آخری دیدار کے وقت کے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ انکی وفات پر صدر پاکستان عارف علوی نے ٹویٹ کے زریعے  اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کیا اور انکی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بخشش جبکہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی جبکہ پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو نے سردار شیر باز مزاری کی تعزیت کرتے ہوئے اپنے پپیلز پارٹی سوشل میڈیا پیج پر سردار شیر باز خان مزاری کو وفات کو عوام کا نقصان قرار دیا انکا کہنا تھا کہ ایسے جموریت پسند شخص کی موت سے عوام کا نقصان ہوا ہے انکا کہنا تھا کہ آرایم ڈی تحریک میں بزرگ سیاستدان سردار شیر باز مزاری نے پپیلز پارٹی کے اتحادی تھے انھوں نے کی مغفرت اور بخشش اور لواحقین کے لیے صبر کے لیے دعا کی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے موقع پر جاکر سردار شیر باز خان کی وفات پر انکے لواحقین سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری سردار شیر علی مزاری ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سردار دوست علی مزاری اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور محروم کی مغفرت اور بخشش کے لیے دعا کی۔

نمازجنازہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -