مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی

  

   سری نگر(آئی این پی) قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے پست ہمتی اور ذہنی دباؤکے باعث سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے وزیر باغ کے ہیڈ کوارٹر میں گولی چلنے کی آواز پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں یوگیش نامی اہلکار کو خون میں لت پت پایا یوگیش کمار کی لاش کے پاس سرکاری (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

رائفل پڑی تھی تاہم خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ساتھی اہلکاروں نے یوگیش کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اسکی موت کی تصدیق کردی گئی ایک ہفتے دوران تیسرے اہلکار نے خود کشی کی ہے مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2017 سے تاحال خودکشی یا آپسی جھگڑے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 484 ہوگئی ہے۔

خودکشی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -