کرم پور: شادی تقریب پر چھاپہ، لوگوں کی دوڑیں 

  کرم پور: شادی تقریب پر چھاپہ، لوگوں کی دوڑیں 

  

کرم پور (نامہ نگار) کرم پور پولیس نے شادی کی مہندی کی تقریب میں اونچی آواز میں ساؤنڈ سٹم پر چھاپہ مارا۔رقاصائیں فرار  ہوگئیں۔تماشبین گرفتارکیے گئے۔تفصیل کے مطابق کرم پور کی نواحی بستی چاکر(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 وسیر میں محمد عمران ولد صادق کی شادی میں مہندی کی تقریب پر کافی لوگ اکھٹے تھے۔وہاں اونچی آواز میں ساؤنڈسسٹم  میں گانوں پرڈانس ہورہاتھا۔اے ایس آئی کاشف نے پولیس نفر ی کے ہمراہ رات ایک بجے چھاپہ مارا۔ملزمان کی گرفتاری پر تماشبین نے ہلہ بول دیا۔مگر پولیس مک مکا کر کے واپس آ گئی۔4افراد کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اپنی کاروائی پوری کر لی ہے۔

شادی تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -