پاکستان میں آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

 پاکستان میں آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی تو ستمبر 2020ء  کے دوران صارفین کی تعداد 13.22 ملین تک پہنچ گئی۔ اس دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد 253.7 ملین تک بڑھ گئی جن کی مدد سے 19.12 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد 206.5 ملین رہی تھی جبکہ ان ٹرانزیکشنز کی مدد سے 15.27 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا تھا۔
سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -