برلن،مرنے سے قبل خاتون نے 7.5 ملین ڈالر کے اثاثے پڑوسیوں کے نام کر دیے

  برلن،مرنے سے قبل خاتون نے 7.5 ملین ڈالر کے اثاثے پڑوسیوں کے نام کر دیے

  

  برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ایسے دور میں جہاں کوئی بھی شخص کسی کو بھی اپنی جائیداد کا ایک انچ یا ایک روپیہ نہیں دینا چاہتا، وہیں جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مرنے سے قبل 7.5 ملین ڈالر کے اثاثے پڑوسیوں کے نام کر کے سب کو حیران کر دیا۔اتنی بڑی رقم پڑوسیوں کے نام کرنے کا سن کر آپ بھی اب یہی سوچ رہے ہوں گے کہ کاش اس خاتون کے پڑوسی آپ ہی ہوتے۔ درحقیقت جرمنی کے شہر برلن میں بزرگ خاتون رینیٹ نے راتوں رات اپنی 7.5 ملین ڈالر کی جائیداد پڑوسیوں کے نام کر دی جس کے بعد خاتون دسمبر  2019 میں 81 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔رینیٹ 1975 سے وسطی جرمنی کے شہر ہیس کے ضلع والڈالپس کے ورفیلڈن میں اپنے شوہر الفریڈ ویسل کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، خاتون کے شوہر الفریڈ ویسل اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار تھے، یہی وجہ تھی کہ خاتون کے پاس کروڑوں کی جائیداد تھی۔

  خاتون

مزید :

صفحہ اول -