سندھی ثقافت ارض پاکستان کا تاج اور بھائی چارے کا پیغام: بلاول بھٹو

    سندھی ثقافت ارض پاکستان کا تاج اور بھائی چارے کا پیغام: بلاول بھٹو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) پیپلز پار ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت ارض پاکستان کا تاج ہے، یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔بلاول بھٹو نے سندھی کلچرل ڈے پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن نوجوانوں کا دن ہے جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم فنون اور لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں دنیا سے سیکھنا چاہئے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کا پلیٹ فارم کیسے بنایا۔ اِس طرح کی سرگرمیوں کو اقوامِ متحدہ کی طرز پر ہر سال ایک نئے نعرے یا تھیم کے تحت منانا چاہیے۔ مختلف ثقافتوں، مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔ سندھ سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ ثقافتِ منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو

 کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے یوم ثقافت کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے لوک ورثہ بنایا کہ ہماری ثقافت زندہ رہے اکیڈمی ادبیات کی بنیاد بھی شہید بھٹو کا کارنامہ ہے پاکستان تمام شہریوں کی مادری زبان اور ثقافتوں کا گلدستہ ہے انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافت کی بقا ء کے لئے ضروری ہے کہ شدت پسندی کیخلاف مزاحمت کی جائے سندھ پیار محبت والوں کی دھرتی ہے اور حملہ آوروں کی مزاحمت کی تاریخ کی وارث ہے اپنی تاریخ، زبان اور ثقافت کی حفاظت کرنے والی قومیں ہمیشہ زندھ رہتی ہیں۔ 

آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -