سندھ کی ثقافت اسلامی شعار کی نشانی ہے،محمد حسین محنتی 

  سندھ کی ثقافت اسلامی شعار کی نشانی ہے،محمد حسین محنتی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھی اجرک ٹوپی سندھ کی ثقافت اور اسلامی شعار کی نشانی ہے، سندھ باب الاسلام ہے سب سے پہلے قرآن مجید کا ترجمہ بھی سندھی زبان میں ہوا ہے اور قیام پاکستان کی قرارداد پاس کرنے کا اعزاز بھی صوبہ سندھ کی اسمبلی کو حاصل ہے۔سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے جاری  اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافت امن و محبت، بھائی چارہ اور اسلامی اقداار کی امین ہے جس میں ناچ گانے،بے حیائی اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سندھ اولیاء اللہ کی سرزمین ہے اور ٹھٹہ ومنصورہ سندھ کے علمی روایات کا سب سے بڑا حوالہ ہے، بغداد اور بخارا کے لوگ بھی یہاں حصول علم کیلئے آتے رہے ہیں اور خطے کے اہل علم حرمین شریفین میں جاکر لوگوں کو اپنے علم سے مستفید فرماتے رہے ہیں لیکن افسوس کہ آج سندھ کے نظام تعلیم کو تباہ کردیا گیا ہے،محمد بن قاسم کی مسجد آج بھی روہڑی کے شہر اروڑ میں خستہ صورتحال پر اپنا نوحہ پیش کررہی ہے، اسلئے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ کے جغرافیائی اور تاریخی حیثیت کو پھر سے بحال اور شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی دھرتی کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے رسالے ”شاہ جو رسالو“ سے روشناس کیا جائے۔ 

مزید :

صفحہ اول -