قومی وسائل لوٹنے والوں کا باب بند ہو چکا: محمد ظہور شاکر 

    قومی وسائل لوٹنے والوں کا باب بند ہو چکا: محمد ظہور شاکر 

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ قومی وسائل لوٹنے والوں کا باب بند ہو چکا ہے اور ملک بھر میں صرف میرٹ اور قانون کی بالا دستی چلے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے اقدامات و اصلاحات تاریخی ہیں اورپی ٹی آئی حکومت حقیقی معنوں میں ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو دو آبہ میں ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی آواز بن چکی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے جو انصاف اور معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ظہور شاکر نے کہا کہ لوگوں کو معاشرتی انصاف، صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں جبکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے پہلی مرتبہ اجتماعی نوعیت کے بلا امتیاز بڑے منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے علاقے کے عوام بھر پور استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں عملی اقدامات و خدمات کے ذریعے عوام کے مسائل حل کریں گے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔معاون خصوصی ظہور شاکر نے کہاعلاقے کیلئے ترقیاتی اقدامات ان پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے۔

مزید :

صفحہ اول -