فیصل آباد،لیگی ورکرز کنونشن‘ ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر25 سو افراد پر مقدمہ

  فیصل آباد،لیگی ورکرز کنونشن‘ ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر25 سو افراد پر ...

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سرگودھا روڈ میں 2500 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا گیا ہے کہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تاہم کسی فرد کو نامزد نہیں کیا گیا کریسنٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ن لیگ کے ورکر کنونشن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری نے شرکت کی تھی ضلع سے تعلق رکھنے والے لیگی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ورکر کنونشن میں شامل تھے۔ 

 مقدمہ درج 

مزید :

صفحہ آخر -