مولانا اسحاق شاہد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حافظ محمد سلفی

  مولانا اسحاق شاہد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حافظ محمد سلفی

  

کراچی(پ ر)  نائب امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و مدیر جامعہ ستاریہ الا سلامیہ گلشن اقبال کراچی پروفیسر حافظ محمد سلفی نے وڈیو لنک پر مردان سے جماعت کے میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے عظیم مبلغ اور جامعہ کے سینئر استاد مولانا محمد اسحاق شاہد دہلوی کا جماعت کے جید علماء کرام میں شمار ہوتا تھا ان کی دینی اور جماعت کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے جماعت کا ایک مخلص ساتھی بن کر پوری زندگی اطاعت امیر میں گزاری۔ اور وہ اطاعت امیر کے حوالہ سے وہ انمٹ نقوش چھوڑ گئے جنہیں تادم زیست یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے مولانا عبدالعزیز نورستانی،کوئٹہ کے مولانا فضل ربی اور ضلع مردان کی مقتدر دینی شخصیات نے ان کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کی ہے۔ مولانا سلفی نے اپنے وڈیو لنک پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا محمد اسحق شاہد جماعت کے تحت ہونے والے ملک گیر اجتماعات میں نہایت ترنم کے ساتھ ”جی لگانے کی یہ دنیا نہیں ہے۔ یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے“۔ نظم پرجوش انداز سے سامعین کرام کو سنایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ مسافر خود ابدی نیند سو گیا۔ اس لئے اب ان سے ہماری ملاقات روز محشر ہوگی کیونکہ یہ اب اس سفر پر عازم سفر ہو گئے ہیں جنہیں ہم حقیقی پر دیسی کہتے ہیں۔ کیونکہ دنیا میں عاجزی پردیسی کچھ عرصہ کے بعد گھر واپس آجاتا ہے لیکن عالم برزخ میں جانے والا ہر مسافر ابدی مسافر بن جایا کرتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -