درختوں، فنڈ ز کی تفصیلات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان 

درختوں، فنڈ ز کی تفصیلات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان 

  

  اسلام آباد (این این آئی)ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی مکمل تفصیلات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی10رکنی کمیٹی حتمی رپورٹ تشکیل دے گی، صوبائی محکمہ جنگلات کوخطوط ارسال کردیے گئے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے سپریم کورٹ کو10بلین سونامی کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،نیشنل پروجیکٹ ڈاکٹریکٹرسلیمان خان کوکمیٹی کا کنونیئرمقررکیا گیا ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبائی سیکرٹریز محکمہِ جنگلات وچیف سیکریٹریزکوخطوط لکھ ہیں جن میں صوبوں سے درختوں سے متعلق رپورٹ طلب کی ہیں۔محکمہ جنگلات سے 2019 تاجون2020درختوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے جب کہ تمام صوبوں سے درختوں کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کودینے کی ہدایت کی تھی معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین نے کہا تھا کہ عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف کیا۔

بلین ٹری کیس

مزید :

صفحہ اول -