پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل میں بروقت آکسیجن نہ ملنے پر کورونا کے 7مریض جاں بحق 

پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل میں بروقت آکسیجن نہ ملنے پر کورونا کے 7مریض جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز بروقت نہ پہنچنے پر کورونا کے 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کو 2 روز کے اندر انکوائری و ایکشن کا کہا گیا ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ مطمئن نہ ہونے کی صورت میں حکومت خود اپنی آزادانہ انکوائری کرائے گی۔دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان فرہاد خان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے 106 بیڈز مختص ہیں،  ہر مریض کو آکسیجن کی ضرورت رہتی ہے۔ناگزیر وجوہات کی بنا پر آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی بروقت نہ ہو سکی، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خبیر 

مزید :

صفحہ اول -