یوسف رضا گیلانی کی چودھری برادران سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی چودھری برادران سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیرا عظم چودھری شجاعت حسین،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئر مین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی نے ان کی رہائش گا پر ملاقات اور چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی،عبدالقادر گیلانی اور موسیٰ گیلانی ایم پی اے بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایم این اے چودھری سالک حسین،چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری برادران نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم بیرون و اندرون ملک خیریت دریافت کرنے والوں کے مشکور ہیں۔

 چودھری برادران

مزید :

صفحہ آخر -