جلسوں کو روکنے کیلئے حکمران ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے،اشرف رسول

جلسوں کو روکنے کیلئے حکمران ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے،اشرف رسول

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول  نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام نے موجودہ نااہل حکمرانوں کے خلاف علم نجات بلند کردیا ہے اب پی ڈی ایم کی تحریک رکنے والی نہیں حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ مسلم لیگ(ن) کی عوامی طاقت سے حکمران اچھی طرح آگاہ ہیں یہی وجہ ہے کہ احتجاجی جلسوں کو روکنے کیلئے سلیکٹیڈ حکمران ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہ نواز لیگ عوام کو موجودہ نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کی جدوجہد کررہی ہے جس کی کامیابی میں ڈالا جانے والا کوئی رخنہ برداشت نہیں کیا جائے گا عوام (ن) لیگ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

جو دوبارہ برسر اقتدار آکر عوامی امنگوں کی ترجمانی یقینی بنائے گی اور ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔

، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے اس کو گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور نالائق حکمران اب بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی لگاتار کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکامیوں کی داستان رقم کر رہی ہے۔ عوام دشمن پالیسیوں کے باعث نا اہل حکمران عوام کو کچھ ریلیف فراہم نہ کر سکے بلکہ عوام کو مہنگائی بیروزگاری کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -