کارکنوں کی پکڑ دھکڑ نااہل حکمرانوں   کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،محمود اختر

کارکنوں کی پکڑ دھکڑ نااہل حکمرانوں   کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،محمود اختر

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی138کے صدر و ضلعی راہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے انعقاد کی تیاریاں کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ نااہل حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ملتان کی طرز پر لاہور جلسہ کی تیاریوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام جعلی حکمرانوں کا راستہ روکیں گے، پی ڈی ایم قومی سیاسی جماعتوں کا پلیٹ فارم ہے جس میں شامل اپوزیشن جماعتیں اپنے آئینی و جمہوری حق کے تحت احتجاج کررہی ہیں۔

۔

جنہیں احتجاج سے باز رکھنے کیلئے طاقت کا استعمال قابل مذمت ہے، انہوں نے  نے کہا کہ  لاہور کے جلسہ میں عوام نواز لیگ سے وابستگی کے اظہار کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی، انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

جس میں عوام اپوزیشن جماعتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گی اور حکمرانوں سے نجات کی جدوجہد کے فیصلہ کن مرحلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -