فیروزوالہ،واردتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی دیگر سامان سے محروم

فیروزوالہ،واردتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی دیگر سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) ڈکیتی اور چوری کی 10وارداتوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو علی افتخار اوراس کے دوست عدنان سے نقدی،موبائل چھین کر لے گئے۔لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار شہزاد اور اس کے ساتھی عمران کو روک کر لوٹ لیا۔ڈاکو پونے دو لاکھ روپے کی رقم، موبائل چھین کر لے گئے چوروں نے محمد وقاص اور اختر علی کے گھروں میں داخل ہو کر 10لاکھ روپے کی زیورات اور 5لاکھ روپے کی رقم و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ چوروں نے محمد عثمان اور سلیمان کے زرعی فارم میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور قیمتی بکرے چوری کرکے لے گئے۔
 نا معلوم افراد نے عاطف اور شہباز، نوید احمد کی ایک کار، ایک سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل چوری کر لی۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

صفحہ آخر -