مصطفی آبادمیں ڈکیتی کی وارداتیں 

مصطفی آبادمیں ڈکیتی کی وارداتیں 

  

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرہالی روڈ، حویلی گلاں والی میں ڈکیتی کی دو الگ الگ وارداتیں، نا معلوم ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ سرہالی روڈ پر گورمے ایجنسی کے قریب دن نو بجے کے قریب دو نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرسیل مین محمد خلیل اور ڈرائیور محمد وقاص سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، 55ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس ودیگر قیمتی سامان چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

،عدالتی حکم پر مقدمہ درج، شرقی بستی مصطفی آباد کے رہائشی محمد شفیق میو،ابرار احمدجٹ کے ہمراہ حویلی گلاں والی کی طرف جا رہا تھا کہ چار نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 47ہزار روپے نقدی اور 81ہزار روپے مالیت کے دو عدد قیمتی موبائل فون چھین لئے،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -