خیبرٹیچنگ ہسپتال ہلاکتیں، ڈائریکٹر سمیت7 ملازمین معطل

خیبرٹیچنگ ہسپتال ہلاکتیں، ڈائریکٹر سمیت7 ملازمین معطل
خیبرٹیچنگ ہسپتال ہلاکتیں، ڈائریکٹر سمیت7 ملازمین معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 6 مریضوں کے جاں بحق ہونے کاواقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیارکرلی، انکوائری کے بعد ہسپتال ڈائریکٹر سمیت7 ملازمین معطل کر دیئے گئے۔
انکوائری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ٹینک میں آکسیجن نہ ہونے کے باوجود وقت پر دھیان نہ دیاگیا ،ہسپتال کے پاس آکسیجن کاکوئی بیک اپ موجود نہیں تھا، فیلسیٹی مینجر نے وقت پر ملازمین کی غیرحاضری رپورٹ نہیں کی ،سپلائی چین نے مطلوبہ آکسیجن بروقت مہیا نہیں کیا، ہسپتال کے پاس ایمرجنسی ریسکیوسکواڈ موجود نہیں ،آکسیجن پلانٹ سٹاف کو مزید تربیت کی ضرورت ہے ۔
معطل ہونے والوں میں ہسپتال ڈائریکٹر طاہر ندیم خان ، فیسیلٹی منیجر طاہر شہزاد،منیجرسپلائی علی وقاص، بائیو میڈیکل انجینئر بلال بابک، آکسیجن پلانٹ اسسٹنٹ نعمت شامل ہیں ، ان کے علاوہ آکسیجن پلانٹ کے 2 ڈیوٹی ملازمین کو بھی معطل کردیاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق ہو گئے تھے جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود طاہر اور وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کاحکم دیاتھا۔