شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ لاہور کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں ،شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی،شہر کی ترقی اور مزید سہولتیں دینے سے متعلق کئے گے اقدامات پر بات چیت ہوئی،منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں۔
ارکان اسمبلی نے میگاپراجیکٹس کے اعلان پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ لاہور کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں ،شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام کریں گے،منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے،منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔