ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

 ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
 ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مستردکردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کاحکم دیاتھا،حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن سے افسرلےکرتعیناتی کردی،عدالت نے استفسارکیاکہ تعیناتی قانونی ہے یاغیر قانونی، توہین عدالت کی کارروائی کیسے شروع کریں؟۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر پٹشنر نے رویہ تبدیل نہ کیا تو عدالت بھاری جرمانہ بھی عائد کر سکتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -