معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور تنقید نگار انتظار حسین کا یوم پیدائش(7دسمبر)

معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور تنقید نگار انتظار حسین کا یوم ...
معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور تنقید نگار انتظار حسین کا یوم پیدائش(7دسمبر)

  

انتظار حسین:

انتظار حسین 7 دسمبر 1923 کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ وہ اردو کے ایک ناول نگار، افسانہ نگار اور تنقید نگار ہیں ۔ انتظار حسین نے اپنی ادبی زندگی کی ابتداء شاعری سے کی ۔ ن م راشد کی ’’ماورا‘‘ سے گہرا اثر قبول کیا اور اس انداز میں آزاد نظمیں لکھنے کا آغاز کیا۔ لیکن جلد ہی وہ شاعری سے افسانہ نگاری کی طرف آگئے۔وہ اردو افسانے کا ایک معتبر نام ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اسلوب اور بدلتے لہجوں کے باعث پیش منظر کے افسانہ نگاروں کے لیے بڑا چیلنج تھے۔ ان کی اہمیت یوں بھی ہے کہ انہوں نے داستانوی فضا، اس کی کردار نگاری اور اسلوب کا اپنے عصری تقاضوں کے تحت برتاؤ کرنا چاہا۔ ان کی تحریروں کو پڑھ کر حیرت کا سماں پیدا ہوتاہے جو قارئین کو اپنی گرفت میں لے لیتاہے۔  اس طرح کی صورت حال تخیل کے حوالے سے یورپ میں سامنے آئی۔ 

اعزازات:

ستمبر 2014ء، آفیسر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز، حکومتِ فرانس کی طرف سے ۔ 

انتظار حسین پاکستان کے پہلے ادیب تھے جن کا نام مین بکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔

انھیں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑ ے ادبی اعزاز کمالِ فن ادب انعام سے نوازا تھا۔

انتظار حسین کا 2 فروری 2016ء کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا اور 3 فروری کو انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید :

ادب وثقافت -