سکھر میں ہاکی کے میچ میں کھلاڑیوں کا جھگڑا، ہاکیوں سے ایک دوسرے کی درگت بنادی

سکھر میں ہاکی کے میچ میں کھلاڑیوں کا جھگڑا، ہاکیوں سے ایک دوسرے کی درگت بنادی
سکھر میں ہاکی کے میچ میں کھلاڑیوں کا جھگڑا، ہاکیوں سے ایک دوسرے کی درگت بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ویب ڈیسک) پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں دوران میچ دو ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا جس میں ایک دوسرے پر ہاکیاں برسانے سے 5 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔
پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں سکھر اور صادق آباد ٹیموں کے دوران میچ میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب گول کے تنازع پر کھلاڑی میں تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوا اور دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر ہاکیاں برسانا شروع کردیں۔
کھلاڑیوں نے ہاکیوں سے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے پانچ کھلاڑی زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری ہاکی گراؤنڈ پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد صادق آباد کی ٹیم کو آبائی علاقے کے لیے روانہ کردیا گیا۔