وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کادورہ،چین سے آئی کورونا ویکسین لگوائی

وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کادورہ،چین سے آئی ...
وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کادورہ،چین سے آئی کورونا ویکسین لگوائی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کو چین سے آئی کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگا دی گئی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا،اعجازشاہ کو چین سے آئی کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگا دی گئی ۔

پروفیسر جاوید اکرم نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ کو کلینکل فیز3 کی کورونا ویکسین لگائی گئی ،اعجاز شاہ کے سٹاف کو بھی کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی گئی ،واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سروراور ان اہلیہ پروین سرور بھی ویکسین لگواچکے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -